کیری ڈبہ اور ٹرک میں خوفناک

ہری پور: موٹرسائیکل، کیری ڈبہ اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 2 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور کے علاقے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں موٹرسائیکل، کیری ڈبہ اور ٹرک میں خوفناک تصادم کا واقعہ رونما ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
حطار انڈسٹریل اسٹیٹ فیز ٹو میں پہلے دو مرٹرسائکلیں ٹکرائیں، پھر ان کے ساتھ سوزوکی کیری ڈبہ بھی ٹکرایا اور اس کے پیچھے سے مزدا ٹرک بھی ان پر چڑھ دوڑی۔
اس خوفناک حادثہ میں حطار انڈسٹریل اسٹیٹ نجی فیکٹری میں کام کرنے والے دو افراد جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت اعظم جان سکنہ چارسدہ اور ارسلان والد نامعلوم سکنہ صادق آباد سے ہو گئی۔
دونوں جاں بحق افراد کو ہری پور ٹرامہ سنٹر منتقل کر دیا گیا۔ حادثے میں ایک شخص زخمی بھِ ہوا ہے جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ضلع ہری پور میں موٹرسائیکل، کیری ڈبہ اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  دھماکوں کا ذمہ دار اسرائیل قرار،حزب اللہ کا سزا دینے کا اعلان