سینیٹ اجلاس کا وقت

آئینی ترامیم، سینیٹ اجلاس کا وقت ایک بار پھر تبدیل

ویب ڈیسک: اہم آئینی ترامیم کے حوالے سے سینیٹ اجلاس کا وقت ایک بار پھر تبدیل کردیا گیا ۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ایوان بالا کا اجلاس رات 10بجے طلب کرلیا گیا ہے ۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سینیٹ کا اجلاس آج شام بروز اتوار 15ستمبر 2024کو شام 7بجے کے بجائے اب رات 10 بجے ہوگا۔
بیان میں کہا گیا کہ سینیٹ کے دفاتر ایوان کا اجلاس ختم ہونے تک کھلے رہیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اوقات تبدیل کئے گئے تھے ۔

مزید پڑھیں:  زین قریشی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار، سیکرٹری قومی اسمبلی سے جواب طلب