ہتھیارنہیں ڈالوں گا

کسی صورت ہتھیارنہیں ڈالوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک: فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ کے گالف کلب کے نزدیک فائرنگ کے واقعہ کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں بالکل ٹھیک ہوں ،کسی صورت ہتھیارنہیں ڈالوں گا۔
فائرنگ کے واقعہ کے بعد ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں محفوظ اور بالکل ٹھیک ہوں، اس قسم کے واقعات میرے حوصلے پست نہیں کرسکتے، میں کسی صورت ہتھیارنہیں ڈالوں گا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کو فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب فائرنگ ہوئی،جہاں سابق صدر اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت گالف کھیل رہے تھے۔
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے واقعہ کو ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دے دیا۔
پام بیچ کے قانون نافذ کرنے والے اہلکار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ بندوق بردار شخص سے 400 سے 500 گز کے فاصلے پر تھے۔
حکام کو AK-47 قسم کا ہتھیار ملا ہے ، سیکریٹ سروس نے حفاظتی اقدام کے طور پر فائرنگ بھی کی۔
ذرائع امریکی میڈیا کے مطابق گالف کلب میں فائرنگ کرنے والے کی شناخت ریان ویسلے کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  دیربالا کے ڈوگ بازار میں آتشزدگی سے 10 دکانیں خاکستر