فضل الرحمان نے پہلا راؤنڈ

آئینی ترامیم: مولانا فضل الرحمان نے پہلا راؤنڈ جیت لیا،شیخ رشید

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان نے کاپہلا راؤنڈ جیت لیا ہے ۔
آئینی ترامیم کے لئے جاری جوڑ توڑ سے متعلق بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جمہوریت پر ہمیشہ رات کے اندھیرے میں شب خون مارا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کوعزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹ کو ٹکے ٹوکری کر دیا ہے۔
سابق وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ووٹ کا جمعہ بازار لگا رکھا ہے، کسی کے پاس آئینی مسودے کی کاپی نہیں، یہ عوام کو کیا اعتماد میں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر ہمیشہ رات کے اندھیرے میں شب خون مارا گیا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے 30 ستمبر تک ملکی سیاست کا اتار چڑھا فیصلہ کن ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ،تین افراد جاں بحق