آئینی ترمیم میں ناکامی حکومتی کارکردگی

آئینی ترمیم میں ناکامی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، فیصل واوڈا

ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم میں ناکامی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اتنی ہلچل کے باوجود بل کیوں نہیں پیش کیا جا سکا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو دن کی ہلچل کے باوجود آئینی ترمیم میں ناکامی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
آئینی ترمیم موخر ہونے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نااہل اور نکموں سے یہی توقع کی جا سکتی ہے، حکومتی اراکین چھپ چھپا کر نکل رہے ہیں، زرا ان حکومتی اراکین سے پوچھیں کہ بل کیوں نہیں پیش ہوا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ اپنا تجزیہ اور پیش گوئی جلد دوں گا، بتائیں گے انشااللہ، لیکن گورنمنٹ کے لوگ نکلنے والے ہیں۔
یاد رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ دو روز سے حکومت کابینہ اور پارلیمنٹ سے آئینی پیکج منظور کروانے کی کوششوں میں مصروف ہے، آئینی ترمیم میں ناکامی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، اتنی ہلچل کے باوجود بل کیوں نہیں پیش کیا جا سکا۔

مزید پڑھیں:  دیربالا کے ڈوگ بازار میں آتشزدگی سے 10 دکانیں خاکستر