طیفی بٹ کے بہنوئی پر فائرنگ

طیفی بٹ کے بہنوئی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: طیفی بٹ کے بہنوئی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
لاہور پولیس نے جاوید بٹ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے ملزمان شوٹر اظہر اور الیاس کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کر لیا۔
رواں ماہ لاہور میں امیر بالاج ٹیپو قتل کے نامزد ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو نامعلوم افراد نے دن دیہاڑے قتل کر دیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کے بہنوئی اپنی اہلیہ کے ہمراہ بیٹی کو سکول سے لینے گلبرگ جا رہے تھے کہ نشانہ بنا دیئے گئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔
یاد رہے کہ طیفی بٹ کے بہنوئی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ اس حملے میں جاوید بٹ کی اہلیہ زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونگے