آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ

آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ، کامیاب نہیں ہونے دینگے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آئینی ترامیم کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ، اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
علی امین گنڈاپور نے پشاور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور ہم پرامن لوگ ہیں، میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارےدلوں سے نفرتیں نکالے۔
آئینی ترامیم کے سوال پر جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آخر انہوں نے جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لانے کا سوچا بھی کیسے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پارلیمنٹ میں ان کو شکست دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے جائز حق کے لیے کھڑے رہیں گے، اور اس طرح کا بل پاس ہونا تو دور کی بات ، یہ اسے اسمبلی میں پیش بھی نہیں کرسکتے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم لانے والوں کو شرم آنی چاہیے، یہ جمہوریت پر ایک حملہ ہے جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کبھی انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پہلے ہم ان کو پارلیمنٹ میں پھر عدلیہ کے ذریعے انہیں شکست دیں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں بمباری سے عمارتیں ملیا میٹ ،80افراد ملبے تلے دب گئے