آئینی ترامیم پر موقف مشترکہ

آئینی ترامیم پر جمعیت اور پی ٹی آئی کا موقف مشترکہ ہوگا: اسد قیصر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام اور پی ٹی آئی کا موقف مشترکہ ہے ۔
مولانا فضل الرحمان کے اعزاز میں ظہرانے کے بعد اسد قیصر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر جے یو آئی اورپی ٹی آئی پارلیمنٹ کے ا ندرجو کریں گے ملکر کریں گے۔
رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے مزید کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل لاہورمیں وکلا کا بہت بڑا کنونشن ہورہا ہے، اس وکلا کنونشن کی تجاویز بھی سامنے رکھیں گے۔
اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے آئینی ترامیم کو اپنے پارلیمنٹرینز سے بھی چھپایا، پارلیمنٹ کا حق ہے جو بھی قانون سازی کریں اس پر اوپن ڈبیٹ ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ جعلی طور پر بنی ہے، جے یو آئی کے ساتھ مشاورت سے معاملات آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ طے ہوا ہے جو بھی آئینی ترامیم ہو گی اس پر ہمارا مشترکہ موقف ہوگا۔
اسد قیصر نے بتایا کہ یہ چوری، ڈاکہ زنی ہوسکتی ہے قانون سازی نہیں، اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہو کر آواز اٹھانا ہو گی۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانے کی توہین : وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور وضاحتیں دینے لگے