دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک گرفتار

خیبر پختونخوا:بھتہ خوری میں ملوث دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک گرفتار

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں شدت پسندوں کی مالی معاونت اور بھتہ خوری میں ملوث دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں رواں سال بھتہ خوری کے 98سے زائد واقعات میں مجموعی طور پرملوث 99 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
گرفتار ہونے والوں میں مطلوب 20میں سے 16شدت پسند بھی شامل ہیں جو بھتہ کی رقم وصول کرکے شدت پسندی کیلئے استعمال کرتے تھے۔
گرفتار نیٹ ورک سے بھتہ خوری کیلئے استعمال ہونے والی 3 ہزار 500 موبائل فون سم بھی برآمد کئے گئے ہیں جبکہ زیادہ نمبر افغانستان کے بھی استعمال ہوئے ہیں۔
کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے ذ رائع نے بتایا کہ دہشت گرد کے بڑے نیٹ ورک کے سرغنہ کوپنجاب سے گرفتا کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع شمالی اور جنوبی وزیرستان ، ٹانک ، ڈیرہ اسماعیل خان ، سوات، پشاور، لکی مروت ، مردان ، صوابی اور کرم میں 16بھتہ خوری میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔
بھتہ کی کالز میں استعمال ہونے والی زیادہ ترموبائل فون سم خواتین کے نام پر رجسٹرڈ ہیں۔
پنجاب کے دیہاتوں میں بے نظیر انکم سپورٹ ،احساس پروگرام اور دیگر اس قسم کی سکیموں کا بہانہ بنا کر دیہات کی خواتین سے تین سے چاربار انگوٹھا لگایا جاتا ہے اور ایک خاتون کے نام پر تین سے چار موبائل فون سم نکالی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  زین قریشی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار، سیکرٹری قومی اسمبلی سے جواب طلب