بنوں پولیس کے مزید 2اہلکار فارغ

بنوں پولیس کے مزید 2اہلکار ملازمت سے فارغ،10معطل

ویب ڈیسک: ڈیوٹی سے انکار کرنے والے بنوں پولیس کے مزید 2اہلکار ملازمت سے فار غ جبکہ 10کو معطل کردیا گیا ۔
ڈی پی او ضیاء الدین احمد نے پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹی سے انکا کرنے پر برخاست کردیا ہے ۔
بنوں پولیس کے ملازمت سے برخاست کئے جانے والے اہلکاروں کی تعداد 13ہو گئی ۔
اس سے پہلے ڈیوٹی سے انکار کرنے پر 11اہلکاروں کو برخاست کیا گیا تھا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق برخاست کئے جانے والے پولیس اہلکاروں میں اسرار خان اور عارف خان شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں:  مشرق وسطیٰ میں جنگ سے بچنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ،بائیڈن