پی ایچ ڈیز کلاس فور کی نوکری کیلئے

خیبر پختونخوا میں پی ایچ ڈیز کلاس فور کی نوکری کیلئے درخواستیں دینے لگے

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں بے روزگاری کے باعث پی ایچ ڈیز اور ماسٹرز کی ڈگری رکھنے والے کلاس فور کی نوکری کے لئے درخواستیں دینے لگے۔
رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ نے توجہ دلاؤ نوٹس میں انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں جاری بے روزگاری کے نتیجے میں پی ایچ ڈی اور ماسٹرز ڈگری ہولڈرز کلاس فور کی نوکری کے لئے درخواستیں دینے لگے ہیں۔
انہوں نے توجہ دلائی کہ ڈی آئی خان میں ڈی آئی خان میں کلاس فور کی اسامی کیلئے پی ایچ ڈیز، ایم فل اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز نے درخواستیں جمع کیں ۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور بے روزگار جوانوں کو مایوسی سے بچانا انتہائی ضروری ہے۔
توجہ دلاؤ نوٹس کے متن میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ ڈی آئی خان وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا آبائی ضلع ہے۔
رکن صوبائی اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت پی ایچ ڈی مکمل کرنے والوں کیلئے پروفیشنل الاؤنس پروگرام کا اجرا کرے ۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ :سرکاری وکلاء کی قلم چھوڑ ہڑتال چھٹے رو ز میں داخل