عدلیہ پر حملے کےخلاف احتجاج

عمران خان نے عدلیہ پر حملے کےخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے پی ٹی آئی کو باہر رکھنا اور پارٹی کو اڑا دینا ان کی کوشش تھی، اب سب بے نقاب ہو چکا، سارے پردے ہٹ چکے ہیں۔ عمران خان نے عدلیہ پر حملے کےخلاف جمعرات کو احتجاج کا اعلان کر دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی نے کہا ہے کہ پاکستان مکمل طور پر پولیس سٹیٹ بن چکا ہے، یہ مارشل لاء ضیاالحق اور پرویز مشرف کے مارشل لا سے سخت ہے۔
غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے سے سب واضح ہو گیا، اس سے ان کی تمام کوششیں آشکار ہو گئیں۔
ان کاکہنا تھا کہ نیب ترامیم کیس چل رہا تھا، تب بھی ہم نے کہا کہ ہماری درخواستیں سنیں لیکن نہیں سنا گیا۔ الیکشن سے پی ٹی آئی کو باہر رکھنا اور پارٹی اڑا دینے کی ان کی تمام کوششیں اب بے نقاب ہو چکی ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے جمہوری طریقے سے کیس لگنے کی خلاف ورزی کی گئی۔
اس صورتحال میں عمران خان نے عدلیہ پر حملے کے خلاف جمعرات کو احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس دن ہم عدلیہ کی آزادی کیلئے آواز اٹھائیں گے، ا سکے اگلے روز جمعہ کو ہمارا اپنا احتجاج ہے اور ہفتے کو راولپنڈی میں جلسہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو احتجاج کا راستہ اپنائیں گے۔
سابق وزیراعظم نے الزام لگایا کہ ماتحت عدلیہ مکمل طور پر ان کے کنٹرول میں ہے جو جج کنٹرول نہیں ہوتا اس کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے سب واضح ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری 9 مئی اور 8 فروری کی درخواستیں نہیں سنی گئیں، ہر حربے کے ذریعے ہماری نشستوں کو کم کیا جا رہا ہے، ہماری کوئی بھی پٹیشن نہیں سنی جا رہی، ان کے اس وطیرے سے سب کچھ بے نقاب ہو گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ سے جمہوری طریقے سے کیس لگنے کی خلاف ورزی کی گئی، پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے حوالے سے منصور علی شاہ نے بالکل ٹھیک مؤقف اختیار کیا۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر حملے کے خلاف جمعرات کو احتجاج کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مکمل طور پر پولیس سٹیٹ بن چکا ہے، یہ وہ مارشل لاء ہے جو ضیا اور مشرف کے مارشل لاء سے بھی سخت ہے۔
عمران خان نے عدلیہ پر حملے کےخلاف جمعرات کو احتجاج کا اعلان کر دیا۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب سب بے نقاب ہو چکا ہے، سارے پردے ہٹ چکے ہیں.

مزید پڑھیں:  راولپنڈی جلسہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عمران خان سے ملاقات