زبانی تکرار پر 21سالہ نوجوان قتل

تخت بھائی میں زبانی تکرار پر 21سالہ نوجوان قتل، ملزم فرار

ویب ڈیسک: تخت بھائی میں زبانی تکرار پر 21سالہ نوجوان قتل کر دیا گیا، جبکہ دوسری طرف ملزم ارتکاب جرم کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزم اسامہ ولد ممتاز نے زبانی تکرار پر فائرنگ کر کے 21 سالہ نوجوان محمد یحییٰ ولد محمد علی سکنہ گنجئ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ارتکاب جرم کے بعد ملزم جائےوقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
تخت بھائی پولیس نے مقتول کے بھائی ابو حریرہ ولد محمد علی کی رپورٹ پر ملزم اسامہ ولد ممتاز کے خلاف دفعہ 302/34 کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔
تخت بھائی میں زبانی تکرار پر 21سالہ نوجوان قتل کر دیا گیا، جبکہ دوسری طرف ملزم ارتکاب جرم کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے کیس کی باریک بینی سے تفتیش اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشش شروع کردیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کا برہان انٹرچینج پر احتجاج ختم کرنےکا اعلان