سمندری طوفان ہیلین سے امریکہ

سمندری طوفان ہیلین سے امریکہ میں ہلاکتیں 128 تک جا پہنچیں

ویب ڈیسک: سمندری طوفان ہیلین سے امریکہ میں تباہی، ہلاکتیں 128 تک جا پہنچیں، ذرائع کے مطابق ہیلین طوفان نے امریکہ کی 6 ریاستوں میں تباہی مچا رکھی ہے ، جس میں کئی افراد لاپتہ بھی ہیں۔
طوفان کے باعث کیرولائنا میں سیکڑوں سڑکیں بند ہو گئیں، جس کے باعث متاثرین کو امداد کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق طوفان کے بعد 20 لاکھ سے زیادہ لوگ اب بھی بجلی سے محروم ہیں اور اندھیروں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
وائٹ ہاوس ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن طوفان سے متاثرہ علاقوں کا جلد دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  نیپال میں شدید بارش اورسیلاب ،170سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں لاپتہ