نااہل گروہ کی وجہ سے مشکلات

قوم کو نااہل گروہ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کی شرح میں کمی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو گزشتہ چند برسوں میں نااہل گروہ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ستمبر میں مہنگائی کی سالانہ شرح 6اعشاریہ 9فیصد ہونے پر حکومت کی معاشی ٹیم کوشاباش دی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے عوام سے کیے گئے عہد کی پاسداری میں کامیابی ملنا شروع ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 6اعشاریہ 9فیصدہونے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی متواتر کمی سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگست 2024میں 34ماہ میں پہلی مرتبہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9اعشاریہ 6فیصد جبکہ ستمبر میں گزشتہ 44ماہ میں مہنگائی کم ترین سطح 6اعشاریہ 9فیصد پر آگئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود کم ہونے سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، مہنگائی کی شرح کو 2025 تک 7 فیصد تک لانے کے ہدف کا 2024 میں ہی حصول قابل ستائش ہے۔
وزیراعظ کا کہنا تھا کہ پہلے دن سے عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کو اولین ترجیح بنایا، پاکستان کے ڈیفالٹ کی خواہش کرنے والوں کا منصوبہ ناکام ہوا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم نے گزشتہ برسوں میں ایک گروہ کی نااہلی کی وجہ سے مشکلات کاٹیں، ملکی معیشت مستحکم، سفارتی تعلقات مضبوط اور عام آدمی کی خوش حالی کا سفر شروع ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ پروگرام کے اجرا سے معیشت میں مزید استحکام آئے گا، پاکستان کی ترقی کا سفر 2018 میں جہاں رکا تھا، وہیں سے دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماؤں پر بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ