ذاکر نائک فضل الرحمان سے ملاقات

مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

ویب ڈیسک: ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک نے جمعیت علما اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ان رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے ۔
ڈاکٹر ذاکر نائک کے ہمراہ ان کے صاحبزادے طارق نائک بھی موجود تھے جہاں مولانا فضل الرحمان نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں شخصیات کی جانب سے ایک دوسرے کو تحائف بھی پیش کیے گئے ۔
ڈاکٹر ذاکرنائیک نے مولانا فضل الرحمان کو پرفیوم کا تحفہ پیش کیا اور سربراہ جے یو آئی کی اقتدا میں نماز مغرب بھی ادا کی۔
مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر ذاکر نائک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے گھر آکر ہمارے گھر کو رونق بخشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کی پاکستان تشریف آوری کو آپ کے مشن میں مزید برکت کا سبب بنائے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جس طریقے سے ڈاکٹر صاحب سوالات کا جواب دیتے ہیں وہ امت مسلمہ کی طرف سے دفاع ہوتا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ذاکر نائک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی کل کچھ دوست ملنے آئے لیکن میں نے کہا سب سے پہلے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کروں گا۔
ڈاکٹرذاکرنائیک نے کہا کہ میرے نزدیک سب سے اہم پیشہ ڈاکٹری کا تھا، پھر قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا تو معلوم ہوا سب اچھا پیشہ دعوت کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں، ان کی رہائش گاہ میں اپنائیت محسوس کر رہا ہوں۔

مزید پڑھیں:  یمن، لبنان اور غزہ پر اسرائیل کی بیک وقت بمباری، 137افراد شہید