تل ابیب میں فائرنگ

اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ ،8افراد ہلاک

ویب ڈیسک: اسرائیلی دارالحکومت میں تل ابیب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 8اسرائیلی ہلاک ہو گئے ہیں ۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تل ابیب کے علاقے جافا میں پیش آیا، پولیس نے دو حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں 7اسرائیلی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے اور اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں فائرنگ کا واقعہ اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے سے کچھ دیر پہلے ہوا۔

مزید پڑھیں:  ایران کا اسرائیل پر حملہ ،400کے قریب میزائل فائر