اسرائیل پر ایرانی حملہ دہشتگردی ہے

اسرائیل پر ایرانی حملہ دہشتگردی ہے، مذمت کرتے ہیں، میتھیو ملر

ویب ڈیسک: امریکی محکمہ کے ترجمان خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ اسرائیل پر ایرانی حملہ دہشتگردی ہے،انہوں نے کسی پیشگی وارننگ اور انتباہ کے ھملہ کر دیا جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی پشت پناہی ایران کئی سال سے کر رہا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اسرائیل پر ایرانی حملہ دہشتگردی ہے، ایرانی حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں، اس میں کئی بے گناہ شہری مارے گئے ہیں۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے حملے کے بارے میں کوئی انتباہ نہیں تھا، اچانک حملہ کیا گیا تھا، جو کہ اصول کی خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا بھرپور حق حاصل ہے، امریکی صدر نے واضح کر دیا ہے کہ امریکا ہر صورت اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے خطے میں جنگ کا سرا نزلہ حماس پر گراتے ہوئے مزید بتایا کہ ہم خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں، لیکن حماس مذاکرات کی میز پر نہیں آرہا۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس کے غیر سنجیدہ اقدامات اور مذاکرات پر راضی نہ ہونے کی وجہ سے جنگ بندی نہیں ہو سکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور سے دبئی جانیوالی پی آئی اے پرواز کی ہنگامی لینڈنگ