اسرائیل پر میزائل لانچنگ کے وقت

اسرائیل پر میزائل لانچنگ کے وقت کی ویڈیو ایرانی میڈیا نے جاری کردی

ویب ڈیسک: تاریخی موومنٹ یاد رکھے جاتے ہیں، اسی لئے انہیں وائرل کیا جاتا ہے، جو وقت گزرنے کے بعد بھی دیکھنے سے سب کچھ یاد دلا دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل پر میزائل لانچنگ کے وقت کی ویڈیو ایرانی میڈیا نے جاری کردی۔
ایرانی میڈیا کی جاری کردہ ویڈیو میں اسرائیل پر نامعلوم مقام سے داغے گئے 400 میزائلوں میں سے کچھ کو لانچ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں کی حالیہ شہادتوں، لبنان میں جارحیت اور غزہ میں نسل کشی کی جنگ کے بدلے کا پہلا موو ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق ایران نے پہلی بار ہائپر سونک الفتح میزائل کا استعمال کیا اور دعویٰ کیا کہ ایران کے 90 فیصد میزائلوں نے کامیابی سے اسرائیل میں اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
اسرائیل پر میزائل لانچنگ کے وقت کی ویڈیو ایرانی میڈیا نے جاری کردی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں 349ڈینگی کیسز فعال، 503 صحت یاب ہو چکے ہیں، رپورٹ