مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر سلامتی

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

ویب ڈیسک: اسرائیل غزہ اور پھر لبنان میں جاری جارحیت کے بعد اب ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے لگی ہے، اس صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران نے اپنی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور فلسطینی تنظیم حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  63اے نظرثانی،حکومت اور پیپلزپارٹی کی حمایت، پی ٹی آئی کی مخالفت