مالاکنڈ اور ہری پور میں ٹریفک

مالاکنڈ اور ہری پور میں ٹریفک حادثات، 7 افراد زخمی

ویب ڈیسک: مالاکنڈ اور ہری پور میں ٹریفک حادثات کے باعث 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ضلع ہری پور میں کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث 3 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ واقعہ ضلع ہری پور کے تھانہ پینیاں کی حدود گھینڑاں میں پیش آیا جس میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
رسکیو 1122 نے فوری ایکشن لیتے ہوئے زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا۔
ضلع مالاکنڈ کے تھانہ بائزئی کی حدود میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔
مالاکنڈ لیویز نے بتایا کہ زخمیوں میں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثہ دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں پیش ایا۔
یاد رہے کہ مالاکنڈ اور ہری پور میں ٹریفک حادثات کے باعث 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات اور صوابی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، 5 افراد زخمی