نائیجیریا میں کشتی الٹ گئی

نائیجیریا میں کشتی الٹ گئی، 100 سے زائد افراد لاپتہ، ہلاکتوں کا خدشہ

ویب ڈیسک: نائیجیریا میں کشتی الٹ گئی، جس کے باعث 100 سے زائد افراد لاپتہ جبکہ متعدد ہلاکتوں کا خدشہ بھِی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نائیجیریا میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی میں سوار افراد ایک مذہبی تہوار مکمل ہونے کے بعد واپس جا رہے تھے۔ بتایا گیاہے کہ کشتی میں سوار 300 افراد میں سے 100 لاپتہ ہوگئے، اس حوالے سے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کشتی نائیجیریا کے ضلع موقوا کے مقام پر دریائے نائیجر میں ڈوبی جس کے بعد سے اب تک 100 افراد لاپتہ ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کشتی مقامی طور پر لکڑی سے تیار کی گئی تھی جس میں 100 لوگوں کے سفر کرنے کی گنجائش تھی، تاہم جب کشتی میں 300 افراد سوار تھے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔
ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی حکام نے 150 افراد کو ریسکیو بھی کیا لیکن100 افراد کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل رہا۔
یاد رہے کہ نائیجیریا میں کشتی الٹ گئی، جس کے باعث 100 سے زائد افراد لاپتہ جبکہ متعدد ہلاکتوں کا خدشہ بھِی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کشتی میں 300 افراد سوار تھے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں آٹا پھر مہنگا ہونے لگا، 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے اضافہ