پی ٹی آئی احتجاج میں کروڑوں

پی ٹی آئی احتجاج میں کروڑوں کا نقصان ہوا، رپورٹ پیش

ویب ڈیسک: ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے پولیس نے رپورٹ جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج میں کروڑوں کا نقصان ہوا، اس بات کا تخمینہ لگایا گیاہے کہ جس میں واضح ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج میں 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نقصانات ہوئے۔
گزشتہ ہفتے ڈی چوک میں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران سرکاری و نجی املاک کے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔
آئی جی آفس نے نقصانات کی رپورٹ چیف کمشنر اسلام آباد کو بھجوا دی جس کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 24 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے نقصانات ہوئے۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ احتجاج کے دوران ساڑھے 14 کروڑ روپے مالیت کے 441 سیف سٹی کیمروں کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس کی 10 گاڑیاں،31 موٹرسائیکلیں،51 گیس ماسکس بھی ان نقصانات کی زد میں آئیں، اور احتجاجی مظاہرین نے 3 نجی گاڑیوں اور ایک کرین کو بھی نقصان پہنچایا۔
ڈی چوک احتجاج کے حوالے سے جاری پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس کا ایک اہلکار شہید اور 31 زخمی بھی ہوئے۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج میں کروڑوں کا نقصان ہوا.

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا ہاؤس میں سرکاری ملازمین کو رہائش گاہ چھوڑنےکاحکم