EanLL6 X0AAkbw1

وزارت خارجہ میں قومی سلامتی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس،وزیر خارجہ، معاون خصوصی برائے قومی سلامتی اور اعلی عسکری حکام کی اجلاس میں شرکت

اسلام آباد :وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں قومی سلامتی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس.

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور اعلی عسکری حکام کی اجلاس میں شرکت

دوران اجلاس، قومی سلامتی،علاقائی استحکام اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی

مخدوم شاہ محمود قریشی کا اس دوران کہنا تھا کہ پاکستان، خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، بھارت کی جانب سے لاین آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانا، عالمی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے.

مزید پڑھیں:  رسالپور میں فائرنگ کا تبادلہ : پولیس اہلکار زخمی ،رہزن ہلاک

ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، صدر سیکورٹی کونسل اور او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کو بھی بھارت کے ان مذموم عزائم سے آگاہ کر چکے ہیں،بھارت، اپنی ہندتوا پالیسیوں کے سبب، پورے خطے کے امن و امان کو داؤ پر لگا رہا ہے عالمی برادری کو اس بھارتی رویے کا نوٹس لینا چاہیئے.

مزید پڑھیں:  عوام کا سمندر کل لاہور سے ٹکرائے گا، حکومت راستہ روکنے کی حماقت نہ کرے

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکام کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے ہندوستان کی بوکھلاہٹ واضح ہو چکی ہے،بھارت سرکار ، اپنی داخلی صورت حال سے، دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے، گھناؤنے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،پاکستان، افغان امن عمل سمیت ،خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا.