d1a55fe1 1a52 49c9 a306 8812e4e96401

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کار چوروں کیخلاف کریک ڈائون – 6ملزمان گرفتار

پشاور:کیپٹل سٹی پولیس نے موٹر کار چوروں کے خلاف کریک ڈان کے دوران دو گروہوں کا سراغ لگا کر 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی کار لفٹرز گروہ سے ہے جو پشاور، اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں سے قیمتی گاڑیاں سرقہ کرنے کے بعد انجن چیسز نمبرز تبدیل کرنے کے بعد سادہ لوح افراد کو فروخت کرتے تھے، گرفتار ملزمان میں سے دو کا ضلع خیبر، ایک کا ضلع نوشہرہ جبکہ بقیہ تینوں کا تعلق پشاور سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر کار چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مجوعی طور پر 5 عدد مسروقہ موٹرکار برآمد کر لئے گئے ہیں جس میں ایک گاڑی اسلام آباد جبکہ ایک لاہور سے سرقہ کی گئی تھی، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس کے دوران ان سے اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

مزید پڑھیں:  چیک پوسٹیں ختم ،جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا