7790f93e cd43 460c b0ad b176d4eca027

اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فونز چھینے والا گروہ گرفتار

پشاور: کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فونز چھینے والے گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والے ملزمان کا تعلق خطرناک راہزن گروہ سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے دو عدد موٹر سائیکل، ایک عدد قیمتی موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  چیک پوسٹیں ختم ،جرگہ سسٹم بحال کر رہے ہیں: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا