اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان کی ملاقات،ملاقات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور قلت پر گفتگو، اٹارنی جنرل نے لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس کے بارے میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آگاہ کیا،
عدلیہ کا احترام کرتے ہیں،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم سے رپورٹ مانگی ہے، پہلے بھی قائمہ کمیٹی کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تحقیقات کی ہدایات تھیں، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ پارلیمنٹ عوامی مسائل پر اپنا کردار ادا کرے گی۔