fakhar imam minister

ٹڈی دل،برسات میں معمول سے زیادہ بارشیں: ملک میں فوری غذائی قلت کاکوئی خطرہ نہیں- فخرامام

ویب ڈیسک: قومی تحفظ خوراک کے وزیرسیدفخرامام نے کہاہے کہ ٹڈی دل کے جاری حملوں اوربرسات کی معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کے باوجودملک میں فوری غذائی قلت کاکوئی خطرہ نہیں ہے۔

وائس آف امریکہ کے ساتھ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ حکومت زرعی پیداوارمیں کمی کے پیش نظراگلے سال کے لئے حکمت عملی وضع کررہی ہے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ محکمہ موسمیات نے برسات کے موسم میں معمول سے دس فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے خریف کی فصلیں متاثر ہوسکتی ہیں جبکہ موسمیاتی تبدیلیاں برسات کی روایتی بارشوں میں ہرسال تبدیلی کاسبب بن رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت بارے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل

انہوں نے کہاکہ وزارت خوراک قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے کے تعاون سے فصلوں کوبارشوں ا ورسیلابوں سے بچانے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کرے گی۔

مزید پڑھیں:  رسالپور میں فائرنگ کا تبادلہ : پولیس اہلکار زخمی ،رہزن ہلاک

وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت کاشتکاروں کے فائدے کے لئے فصلوں کی بیمہ پالیسی پر کام کررہی ہے۔

قومی تحفظ خوراک کے وزیرنے کہاکہ ٹڈی دل کی افزائش پاکستان کے زرعی شعبے کے لئے ایک بڑاخطرہ ہے اورحکومت صوبوں کے تعاون سے احتیاطی تدابیروضع کرنے پر کام کررہی ہے۔