kashmir 5

قوم کل کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی یوم استحصال منائیگی

ویب ڈیسک(اسلام آباد): بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور غیر آئینی بھارتی اقدام کاایک سال مکمل ہونے کے موقع پرقوم کل (بدھ) یوم استحصال منائیگی ۔

مظلوم کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے صبح کے وقت ملک بھرمیں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
گزشتہ سال اگست میں بھارتی آئین کی دفعہ370کی منسوخی کے بعد سے فسطائی مودی حکومت جموں وکشمیرمیں مسلم اکثریتی آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کے لئے بدستور جبر و تشدد اور دھوکہ دہی کی پالیسی پرعمل پیراہے۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد تائیوان اور ہنگری آمنے سامنے

اس دن صدرڈاکٹرعارف علوی بھی ایک ریلی کی قیادت کریں گے جبکہ تمام وزرائے اعلیٰ اپنی متعلقہ اسمبلیوں میں مقبوضہ وادی کے عوام پربھارت کے مظالم کی مذمت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں:سپیکر نے سپریم کورٹ کا فیصلہ ناقابل عمل قرار دے دیا

بزرگ حریت رہنماسیدعلی گیلانی نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرکے کشمیریوں کے نام ایک پیغام میں کل مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔