nadeem afzal 750x369 1

عوام کو انصاف کی فراہمی کے لئے عدلیہ میں اصلاحات لانے کی ضرورت پرزوردیا ہے۔ ندیم افضل چن

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پارلیمانی روابط کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے عوام کو انصاف کی فوری فراہمی کے لئے عدلیہ میں اصلاحات لانے کی ضرورت پرزوردیا ہے،انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں متعدد شعبوں میں اصلاحاتی عمل میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہیں، حکومت مثبت نتائج کے حصول کے لئے مختلف شعبوں میں شفافیت متعارف کرانے پرعمل پیرا ہے، قومی احتساب بیوروآزاد قومی ادارے کی حیثیت سے بدعنوان اورلوٹ مار کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کررہا ہے، اوربدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروای کی جائے گی-

مزید پڑھیں:  مرحومین کے شناختی کارڈ پر جاری سمیں بلاک کرنے کا اعلان