NEPRA 2

مہنگائی کی پسی عوام کو بجلی کا ہائی وولٹ جھٹکا لگانے کی تیاریاں

ویب ڈیسک (اسلام آباد) : نیپرا کے مطابق واپڈا کی پن بجلی کی قیمت میں اضافے کےلئے نیپرا کو درخواست موصول ہوئی ہے ، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کیلئے 220 ارب روپے وصولی کی اجازت دی جائے ، درخواست رواں مالی سال کےلئے دائرکی گئی

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم تین امپائرز کی توسیع کیلئے ہورہی ہے، عمران خان

177ارب روپے پاورپلانٹس کی مرمت، سکوک بانڈز ریٹرن، انوسٹمنٹ کی مد میں وصولی کی درخواست ، 43 ارب روپے نیٹ ہائیڈل پرافٹ کی مد میں وصولی کی درخواست ، منظوری کی صورت میں پن بجلی کی قیمت میں اضافہ ہوگا ، واپڈا کی درخواست پرنیپرا اتھارٹی عوامی سماعت کرے گی ۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں تجاوزات اور ناقص صفائی کے خلاف کریک ڈاون، بیکریاں سیل