Screen Shot 2020 08 20 at 6.37.52 PM

دہشتگردی کا مقابلہ کرنے پر پاک آرمی اور سیاستدانوں کو مبارکباد دیتا ہوں- صدر مملکت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے پر پاک آرمی اور سیاستدانوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ افغان مہاجرین کوپناہ دینے پرآپ کومبارکباددیتا ہوں۔

صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ تیسری بارعظیم پارلیمان سے خطاب کرنے پرفخرہے۔ ایوان کودوسرے پارلیمانی سال کی تکمیل پرمبارکباد دیتاہوں۔

صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ آپ نے انتہا پسندی کا مقابلہ جولائق تحسین ہے۔ جب یہ حکومت آئی تو قرضوں کا بوجھ تھا۔ حکومت نےجوفیصلےکیےاس کےمثبت اثرات مرتب ہورہےہیں۔ پاکستان میں اچھی خبروں کاپرچارنہیں ہوتا۔ قوموں کی زندگی میں مشکل دن آتےہیں۔

مزید پڑھیں:  کرنٹ سے اموات پر ڈسکوز قصوروار قرار ،کروڑوں کا جرمانہ عائد

صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر6 سے بڑھ کر12ارب ڈالرہوگئے۔ محصولات میں ساڑھے تین فیصداضافہ ہواہے۔ حکومت نےایک سال میں 50ہزاراسکالرشپ دیے۔ ہمیں خصوصی افرادکونہیں بھولناچاہیے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےموقف واضح کردیا کہ اسرائیل کوکبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ ترکی اور ملائیشیا نے کشمیرکے معاملے پرساتھ دیا، جس پر شکریہ اداکرتاہوں۔

مزید پڑھیں:  ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ آج ہوگی

وزیراعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، پاک فضائیہ،پاک بحریہ کےسربراہان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

صدرمملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا احتجاج کیا۔ پاکستان مسلم لیگ نواز، پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام ف اور جماعت اسلامی کے اراکین نے ایوان سے واک آوَٹ کیا۔

صدرمملکت عارف علوی کے خطاب کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔