Ran Sana

منشیات برآمدگی کیس: رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ویب ڈیسک (لاہور): انسدادمنشیات عدالت میں رانا ثناء اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا تمام ملزمان عدالت میں موجود ہیں۔ رانا ثنا اللہ کے وکیل نے عدالت میں حاضری معافی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تین ملزمان عدالت میں موجود ہیں جبکہ رانا ثناءاللہ اور ان کے گارڈ عدالت پیش نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں:  ہنگو پولیس ٹریننگ سنٹر میں اہلکار نے خودکشی کرلی

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ملزمان پیش نہ ہوں۔انسداد منشیات عدالت نے رانا ثنا اللہ کے وکیل کو درخواست پر بحث کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی.

مزید پڑھیں:  فارم 47والے ملک نہیں بنا سکتے، شاہد خاقان عباسی