a5ca781b36bc4d00ad7c93c5f63e56f8.large

ڈی آئی خان میں محرم الحرام کے سلسلے میں علم و زوالجناح کے ماتمی جلوس برامد

ویب ڈسک (ڈی آئی خان): شہر میں محرم الحرام کے سلسلے میں علم و زوالجناح کے ماتمی جلوس برامد، ڈیرہ شہر میں 7 محرم کا پہلا علم و زوالجناح ماتمی جلوس جامع مسجد لاڻو فقیر سے نکلا جوکہ امام بارگاہ حیدر شاہ شیرازی پر اختتام پذیر ہوا۔ دوسرا ماتمی جلوس امام بارگاہ حیدرشاہ شیرازی سے شروع ہوکر اپنے مقررہ وقت پرجامع مسجد لاٹو فقیر ( حضرت علی) پر اختتام پذیر ہوا، جلوس میں عزادار نوحہ خوانی، ماتم داری و سینہ کوبی کرتے ہوئے مظلوم کربلاؑ حضرت امام حسیؑن اور اُن کے رفقاء کا پُرسہ دیتے رہے، جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے۔
جلوس کے راستے میں آنے والی گلیوں اور راستوں کو مکمل سیل کیا گیا تھا جبکہ جلوس میں آنے اور جانے والوں کی جامع تلاشی لی جاتی رہی۔ جلوس میں مرد اور خواتین کے لئے علیحدہ علیحدہ انڻری پوائنڻس بنائے گئے تھے، جامع تلاشی کے بعد عزاداروں کو جلوس میں جانے کی اجازات دی جاتی رہی،
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، سکیورڻی فورسز کے ساتھ ساتھ شیعہ انجمنوى کے رضا کار بھی سکیورڻی کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ دونوں جلوسوں کے اختتام پرملک بھر میں محرم الحرام میں قیام امن، مظلوم کشمیری و فلسطینوں اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دُعائیں کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  دیربالا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 20 اکتوبر کو ہونگے