EgbKY83XYAAUYD0

کراچی میں ریکارڈ بارشیں: کراچی کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے-وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک(کراچی):کراچی میں ریکارڈ بارشیں،وزیراعظم عمران خان کا گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فون

صوبہ میں حالیہ بارشوں پر تشویش کا اظہار،وزیراعظم کی گورنر سندھ کو رلیف کی کوششوں کو تیز کرنے کی ھدایت،
وزیراعظم کی پانی میں پھنسے لوگوں کو کھانا پھنچانے کی ھدایت-

وزیراعظم عمران خان نے اپنے کہا کہ صوبہ بالخصوص کراچی شھر کے حالات سے آگاھ ہوں،لوگوں کی محفوظ مقامات پر جلد منتقلی کا انتظام کیا جائے،کراچی کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے.

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کورونا کا شکار ،ٹیسٹ مثبت آگیا

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ملیر اور ویسٹ میں پھنسے لوگوں کو کھانا پھنچایا جا رہا ہے.

مون سون کے چھٹے اسپیل سے اج صبح آٹھ بجے دو بجےتک شہر میں سب سے ذیادہ بارش پی اے ایف فیصل بیس میں 130ملی میٹر ریکارڈ،ناظم اباد میں 105 ملی میٹر ,مسرور بیس میں 98.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، کیماڑی میں 82.5ملی میٹر،نارتھ کراچی اور جناح ٹرمینل میں 80.2ملی میٹر,اولڈ ائیرپورٹ74.3 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی.

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید

سرجانی میں 73ملی میٹر ،سعدی ٹاون 72ملی میٹر،یونیورسٹی روڈ اور جوہر میں 67.4ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی،
گلشن حدید میں 30ملی میٹر،لانڈھی میں 15ملی میٹر بارش ریکارڈ.