11751442 926652257381056 8251434453514310841 n

اپر چترال کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور طغیانی آنے کی اطلاعات

ویب ڈسک (چترال): گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے اپر چترال کے مختلف علاقوں میں سخت بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب اور طغیانی آنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہے۔ جن میں نصرگول آبی نالے میں آنے والی طغیانی کے باعث دو نہروں کے علاؤہ بونی مستوج روڈ نصرگول کے مقام پر ڈیمیج ہوگیا جس کی وجہ سے ڑاسپور، مستوج اور یارخون بروغل کا زمینی راستہ ضلع کے دوسرے حصوں سے یکسر منقطع ہوکے رہ گیا ہے۔ اسی طرح بونی گول میں بھی بارشوں کی وجہ سے شدید طغیانی آئی جس کی وجہ سے نہریں تباہ ہوچکی ہے تاہم کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
وریجن سے آنے والی اطلاعات کے مطابق تباہ کن بارشوں سے وریجن آبی نالے میں آنے والے سیلاب کے باعث آرسی سی پل سیلاب برد ہو کر مکمل طور پر تباہ ہوا گیا، جس کی وجہ سے چترال بونی مستوج روڈ وریجن کے مقام پر منقطع ہوگیا۔ وریجن سے تعلق رکھنے والے سابق ناظم امیر اللہ نے بتایا کہ وریجن گول میں آنے والے سیلاب کو گلاف یعنی گلیشئیر پھٹنے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے، حالانکہ یہ بالکل بھی حقیقت نہیں بلکہ بارشوں کی وجہ سے مختلف آبی نالوں میں آنے والی طغیانی نیچے پہنچ کر تباہ کن سیلاب کی شکل اختیار کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وریجن کے مقام پر مین چترال بونی روڈ میں واقع پل مکمل طور پر سیلاب سے برباد ہوگیا ہے جبکہ وریجن گول میں موجود کئی چھوٹے بڑے پل بھی بہہ گئے۔۔
وریجن گول سڑک بھی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ درجن بھر گھروں کو جزوی و کلی نقصان پہنچا ہے۔ یاد رہے اپر چترال میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم گزشتہ بارہ گھنٹوں کے دوران ان میں شدت آئی اور انہی تباہ کن بارشوں کی وجہ سے سیلاب آئے ہیں صرف دو ہفتے قبل یارخون لشٹ میں آنے والے گلاف کے علاؤہ یہ سارے سیلاب بارشوں کے نتیجے میں آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ترانےکی بے توقیری پر خیبر پختونخوا اسمبلی میں قرار داد جمع