download 110

اپرکوہستان میں پر لائچی نالے میں سیلابی ریلے سے7 مکانات تباہ

ویب ڈیسک (اپرکوہستان):اپرکوہستان سازین کے مقام پر لائچی نالے میں سیلابی ریلے سے7 مکانات تباہ ڈپٹی کمشنر محمد عارف یوسفزئ کا کہنا ہے کہ ایک گھر کے7 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے،ملبے میں سے 1 خاتون اور اسکی 3 بچیوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، باقی 4 افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے، سیلابی ریلے سےسازین گاؤں میں 12 مزید مکانات تباہ اور 1 مسجد شہید ہوگئی،بارش اور سلائیڈنگ سے شاہرائے قراقرم 3 مقامات پر بند ہے، متاثرہ گاؤں میں امدادی کاروائی جاری ہے، متاثرین میں ریلیف کاسامان پہنچا دیا گیا ہے، پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی داؤ پر لگا رہی ہے،بیرسٹر سیف