6964be75 dd39 4357 af74 4eb649ec63f6

بنوں میں پولیس نے مردار جانور ذبح کرنے والے 3 قصائیوں کو گرفتارکرلیا

ویب ڈیسک (بنوں): بنوں میں منڈان پولیس نے مردار جانور ذبح کرنے والے قصائیوں کو رنگے ہاتھوں دھرلیا، مردار گوشت برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق قصائی مردار جانور ذبح کرکے بنوں شہر فروخت کیلئے لے جا رہے ہیں، پولیس نے فوری ناکہ بندی کرکے مشکوک ڈاٹسن کو روکا جس میں ذبح شدہ جانور کا بدبودار گوشت موجود تھا، قصائی اور ڈاٹسن ڈرائیور سمیت 3 افراد گرفتار کرلئے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعترف کر لیا، فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکٹروں نے بھی گائے کے مردہ ہونے کی تصدیق کرائی، قصائی اس سے پہلے بھی مردار جانورورں کا گوشت فروخت کرتے گرفتار ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید