download 2 16

اہل تشیع کے علماء کا ہنگوعمائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

ویب ڈیسک (ہنگو): اہل تشیع کے ممتاز عالم دین علامہ خورشید انور جوادی کا ہنگوعمائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب ،علامہ خورشید انور جوادی کا کہنا تھا کہ اصف علوی کی گستاخانہ باتوں سے شیعہ مسلک کا کوئی تعلق نہیں ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اسلام میں دشمن قوتوں کے اشاروں پر مسلمانوں کے باہمی اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کے مذمت کرتے ہیں، علامہ خورشید انور جوادی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ شیعہ مکتب کے علماء و مجہتدین اہل سنت کے مقدسات کے توہین کو حرام سمجھتے ہیں، صحابہ کرام اور امہات المومینین کی توہین حرام ہے، فرانسیسی جریدی چارلی ہیڈو میں پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی اور قرآن کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے، ہم پاکستان میں فرقہ ورانہ فضاء کی روک تھام چاہتے ہیں، قومی سلامتی اور ہنگو کے امن کو نقصان پہنچانے ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، اہل سنت ہمارے بھائی نہیں بلکہ جان ہے، ہم ان کے خلاف توہین آمیز باتیں کسی بھی سٹیج سے برداشت نہیں کریں گے۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور افغان صوبے کے گورنر لگتے ہیں، گورنرفیصل کنڈی