ویب ڈسک (چارسدہ): ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان کا سوشل میڈیا پر وائرل شہری کی طرف سے ان کےگرفتار بھائی کاشف پر تشدد کی خبر پر ایکشن لیتے ھوئے ایس ایچ او عمرزئی فضل داود خان، ایس ایچ او تھانہ پڑانگ اشفاق خان سمیت ٦ پولیس اہلکاران ان معطل کر دئے اور تحقیقات کیلئے پولیس افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی.معطل ہونے والے میں دو اے ایس ائیز تھانہ محرر بھی شامل ہیں ڈی پی او چارسدہ کے مطابق گرفتار کا شف اور انکےدو بھائیوں پر پر چارسدہ سمیت مختلف اضلاع کے تھانوں میں منشیات فروشی، اقدام قتل وغیرہ کے 24 مقدمات درج ہیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس ایس ایچ اوز کی معطلی محض انسانی حقوق کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments