faec7ca9 c39c 436a 88d9 1ffef9688474

نوشہرہ میں چور گھرسے 9 تولے طلائی زیورات اورنقدی لے اڑے

ویب ڈیسک (نوشہرہ):علاقہ نوشہرہ کلاں میں دن دیہاڑے نامعلوم چوروں نے گھر کا دیوار پھلانگ کر 9 تولے طلائی زیورات اورنقدی لے اڑے، واقعات کے مطابق نوشہرہ کلاں کے محلہ آلہ یار خیل میں جاوید ولد شاہ نواز خان نے بتایا کہ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہمارے قریبی واقع سکول میں بچوں کے سکول فیس جمع کرانے گئے ہوئے تھے، جب واپس آئے اور اپنے گھر میں داخل ہوئے تو دیکھا کہ نامعلوم چور ہمارے گھر کی دیوار پھلانگ کر ہمارے گھر میں داخل ہوئے تھے اور ہمارے کمروں کے توڑ دئیے تھے ، گھر میں پڑے ہوئے 9 تولے طلائی زیورات اور1 لاکھ روپے نامعلوم چور لیکر فرار ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا پراسیکوشن آفسیرز کا پشاور سمیت صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان