news 1483385067 5702

ملک کے سفارتی مشنز میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک (اسلام آباد)ملک کے سفارتی مشنز میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے ،دستاویزات کے مطابق بوسنیا ہرزیگووینا میں پاکستانی سفارت خانے نے گاڑی نہ ہونے کے باوجود ڈرائیور کو چار برس میں 79 لاکھ روپے سے زاید ادائیگی کی، بوسنیا ہرزیگووینا میںیہ ادائیگیاں سفارت خانے نے 2013 سے 2019 کے دوران کیں،سراجیو میں سفارت خانے کی اکلوتی گاڑی چوری ہونے کے باوجود ڈرائیور کی خدمات چار برس تک حاصل کی گئیں۔ ان چار برسوں میں گاڑی کی عدم موجودگی کے باوجود ڈرائیور کو تنخواہ اور اوورٹائم کی مد میں لاکھوں روپے دئیے گئے، ان شاہ خرچیوں پر وزارت خارجہ نے آڈٹ حکام کی جانب سے بارہا نشاندہی کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا، ماسکو, ایتھنز، سراجیو اور برلن میں 2013سے 2019 تک 16.933 ملین روپے صرف ڈرائیوروں پر خرچ کر دئے،دستاویزات کے مطابق2017 سے 2019 تک ماسکو میں ڈرائیورز کو ایک امریکی ڈالر فی گھنٹہ کے معمول کے ریٹ کی بجایے 03 ڈالرز فی گھنٹہ کے حساب سے ادائیگیاں کی گئیں, 2017 سے 2019 تک ماسکو میں ڈرائیوروں کو 25 ہزار 499 امریکی ڈالرز کی ادائیگیاں کی گئیں، ایٹھنز, یونان میں پاکستانی سفارت خانے نے 2016 سے 2019 تک ڈارئیوروں کو 20 لاکھ روپے سے زاید ادائیگی کی، یونان میں پاکستانی سفارت خانے نے ڈارئیوروں کو 4سے 5 امریکی ڈال فی گھنٹہ کے حساب سے ادائیگیں کی گئیں ۔ 2017 سے 2019 تک برلن جرمنی میں پاکستانی سفارتخانہ نے ڈرائیوروں کو 29 ہزار 203 یورو کی ادائگیاں کیں۔برلن میں پاکستانی سفارت خانے نے ڈارئیوروں کو یومیہ 6 امریکی ڈالرز اووٹائم کی. مد میں دیے۔

مزید پڑھیں:  پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست، وارداتوں میں افغانستان کے فون کالز کا استعمال