658232 4241102 Abbasi updates

وفاق صوبے پرحملہ آورہوا، گورنر سندھ کی قربانی سے کام نہیں چلے گا- شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک: رہنما مسلم لیگ (ن) کی میڈیا سے حکومت چادر اور چار دیواری کو پامال کرنے میں مصروف ہے،کیپٹن (ر) کی گرفتاری کا واقعہ ایک حقیقت ہے ،کیپٹن (ر) کی گرفتاری کا واقعہ شکوک و شہبات کو جنم دے رہی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ آرٹلری تھانےمیں ایک درخواست دی گئی جوابھی تک درج نہیں ہوئی،آئی جی سندھ کواغواکرکےمقدمہ درج کرنےکےلیےدباؤ ڈالا گیا،آئی جی کےگھر کامحاصرہ کرنےوالےدونوں ادارے وفاق کےماتحت ہیں،وفاق صوبےپرحملہ آورہوا.

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پٔر پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیاجائے اس کے تحفظ کا کیا بنے گا؟آئی جی تمام واقعہ کی ایف آئی آردرج کرانےسےقاصرہیں،آرمی ایکٹ کےتحت آرمی چیف اپنےافسران کی تفتیش کرسکتےہیں،ایک آئی جی کو اغوا کیاگیا لیکن عدالتوں نے نوٹس نہیں لیا،ملک میں آئین کی خلاف ورزی ہورہی ہے،ہمیں یہ توقع تھی سینیٹ معاملے کو اٹھائے گی،واقعے کی انکوائری کے لیے کمیٹی بنانی چاہیے تھی،وزیراعظم نے سب کچھ کروایا.

مزید پڑھیں:  قومی ویمنز کرکٹرز کو فٹنس بہتر بنانے کیلئے کاکول بھیجنے کا فیصلہ

شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ ایک سابق وزیراعظم کوویزہ رکھنے پرنکالاگیا،زیراعظم کےعلاوہ وفاقی اداروں کوکوئی ہدایات نہیں دےسکتا.