download 5 10

مشیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس کاانعقاد۔گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے فی من مقرر

ویب ڈیسک(اسلام آباد)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت 1650 روپے فی من مقرر کردی۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس اسلام آباد میں انعقادہوا جس میں فلور ملز کو 38 ہزار میٹرک ٹن یومیہ گندم فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ۔جس کے تحت پنجاب کو 25 ہزار، سندھ کو 8 ہزار،خیبر پختونخوا کو 4 ہزار اور بلوچستان کیلئے ایک ہزار میٹرک ٹن گندم روزانہ جاری کی جائے گی تاہم موجودہ ریلیز پرائس 1475 روپے فی من برقرار رہے گی۔
اس کے علاوہ پنجاب کو 7 لاکھ ٹن اضافی گندم فراہم کی جائے گی جب کہ گندم کی درآمد کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔ای سی سی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے 11 ارب 68 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ،جو عدالتوں میں نہ جانے والے ملازمین کے لیے ہوگی۔

مزید پڑھیں:  لبنان میں پیجر دھماکوں کے بعد تائیوان اور ہنگری آمنے سامنے