ihc 2

بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی

ویب ڈیسک(اسلام آباد)اسلام آباد ہائی کورٹ میںبھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن کو قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی وفاق کی اپیل پر آج سماعت ہوگی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بینچ کلبھوشن یادیو کیس پر سماعت کرے گا،چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل لارجر بینچ سماعت کرے گا۔
ذرائع کے مطابقجسٹس میاں گل اورنگزیب ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کریں گے، چھٹی پر ہونے کی وجہ سے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ویڈیو لنک کے ذریعے لارجر بنچ میں شامل ہونگے۔گزشتہ سماعت پر کلبھوشن یادیو کیس میں دو عدالتی معاونین نے کیس میں معاونت سے معزرت کرلی تھی۔
عدالت نے اٹارنی جنرل سے عالمی عدالت انصاف کے ماضی کے فیصلوں اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے معاونت طلب کر رکھی ہے ۔بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق کیس کی سماعت دن 2 بجے کے قریب ہو گی ۔جاسوسی کے الزام میں گرفتار ایک اور بھارتی قیدی کی درخواست پر بھی آج سماعت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  مجوزہ آئینی ترامیم کےخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر