Untitled 1 2 1

وزیراعظم عمران خان 8 کروڑ سے زائد روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک،اندرون اور بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں

ویب ڈیسک(اسلام آباد):الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کے مالی سال 20-2019 کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دیں-

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم عمران خان 8 کروڑ سے زائد روپے مالیت کے اثاثوں کے مالک ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اندرون اور بیرون ملک کوئی کاروبار اور اپنی کوئی ذاتی گاڑی موجود نہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کے چار غیرملکی اکاونٹس میں 3 لاکھ 31 ہزار 230 امریکی ڈالرز اور 518 پاونڈز موجود ہیں،وزیراعظم عمران خان کے پاس 1 کروڑ 99 لاکھ سے زائد کیش بھی موجود ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کے پاس 2 لاکھ روپے مالیت کی چار بکریاں بھی موجود ہیں،وزیراعظم نے فیروزوالہ میں 80 کنال زمین کے عوض 7 کروڑ سے زائد کا ایڈوانس بھی لے رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمشنر سندھ سمیت تین افسران نااہلی اور بدنظمی پر معطل

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 8 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، جبکہ اسپیکر اسد قیصر 1 کروڑ 26 لاکھ روپے سے زائد رقم کے مقروض ہیں۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان 1 ارب 21 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک نکلےجبکہ عمر ایوب خان نے 2 کروڑ روپے کا قرض لے رکھا ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک 15 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثے رکھتے ہیں جبکہ وزیر دفاع پرویز خٹک اپنی ساس کے اڑھائی کروڑ روپے کے مقروض ہیں۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان 3 ارب 20 کروڑ سے زائد مالیت کے اثاثوں کے مالک نکلے۔

شہبازشریف نے پاکستان میں غیر زرعی اراضی کی قیمت ایک کروڑ 47 لاکھ ظاہر کی ہے جبکہ سینکڑوں کنال اراضی تحفے کے طور پر ظاہر کی ہے، سینکڑوں ایکٹر زرعی اراضی کی قیمت 26 لاکھ روپے ظاہر کی ہے، شہبازشریف نے 13 کروڑ 78 لاکھ سےزائد اثاثے برطانیہ میں ظاہر کیے ہیں۔شہباز شریف نے بینک اکاونٹ میں 6 کروڑ 39 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں جبکہ شہباز شریف نے ان تمام اثاثوں کی قیمت 24 کروڑ 74 لاکھ ظاہر کی ہے۔شہبازشریف نے جائیداد کے اوپر دس کروڑ کا قرضہ بھی ظاہر کیا ہے۔شہبازشریف کے لاہور میں چودہ بینک اکاؤنٹ ہیں اور بینک قرضوں اور ہاوس بلڈنگ لون کی مد میں شہباز شریف نے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد ظاہر کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں، الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم