city

پشاور سٹی ٹریفک پولیس کا عوام کی سہولت کیلئے متبادل روٹس کا انتظام

(پشاور): چیف ٹریفک آفیسرعباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ پشاور سٹی ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت کیلئے متبادل روٹس کا انتظام کیا ہے، اس ضمن میں عوام کی سہولت کیلئے سٹی ٹریفک پولیس نے متبادل روٹس کے خصوصی نقشے جاری کردیئے ہیں، ضلع میں صبح سے لیکر رات تک بڑی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سعودیہ ،دبئی اور ابو ظہبی میں طوفانی بارشیں :جھل تھل ایک ہوگیا

اسلام آباد سے آنے والے حضرات مردان رشکئی انٹرچینج پر اتر کر نوشہرہ جی ٹی روڈ پیر زکوڑی پل کا راستہ استعمال کریں،
چارسدہ نیستہ انٹر چینج پراتر کر پشاور میں داخل ہونے کیلئے چارسدہ روڈ کا راستہ اختیار کریں، جنوبی اضلاع سے آنے والے حضرات فرنٹئیر روڈ متنی سے سربند اور باڑہ روڈ کے راستے رنگ روڈ کے زریعے پشاور میں داخل ہوں، پشاور میں داخل ہونے کیلئے کوہاٹ روڈ سیفن چوک سے پی اے ایف روڈ، رنگ روڈ اور عمر گل روڈ کا راستہ استعمال کریں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف ریلی، شرکاء کی شدید نعرے بازی