2118583 poliofemaleworkerx 1576474137 scaled

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 3 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو موذی مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے

ویب ڈیسک: ملک بھر میں رواں سال کی تیسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا۔ 3 کروڑ 90 لاکھ بچوں کو موذی مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  صدرمملکت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

ملک بھر میں 4 دسمبر تک جاری رہنے والے انسداد پولیو مہم میں 2 لاکھ 85 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ پنجاب میں ایک کروڑ 92 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائیگی۔ سندھ کے 29 اضلاع میں 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیںگے، جن میں سے 20 لاکھ کراچی میں مقیم ہیں۔

مزید پڑھیں:  عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ