WhatsApp Image 2020 02 29 at 6.51.05 PM 2

امریکہ اورافغان طالبان نےامن معاہدےپردستخط کردیئے

دوحہ: افغان طالبان رہنما ملاغنی برادراورامریکی نمائندہ زلمےخلیل زاد نےمعاہدے پردستخط کردیئے. امریکی وزیرخارجہ نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ تاریخی مذاکرات کی میزبانی پر امیر قطر کے شکرگزار ہیں. قطرنےمعاہدےکوکامیاب بنانےکیلئےاہم کرداراداکیا.امریکہ اورطالبان دہائیوں کےبعداپنےاختلافات ختم کررہےہیں.

مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ امن کیلئےزلمےخلیل زادکاکردارقابل تعریف ہے،افغانستان کےمستقبل کاتعین افغانوں نےخودکرناہے.امن عمل طالبان کےاشارےکےبعدشروع ہوا، طالبان کواحساس ہواوہ فوجی طاقت سےمسئلہ حل نہیں کرسکتے.

مزید پڑھیں:  عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت طالبان القاعدہ اوردیگردہشتگردگروہوں کوافغانستان میں کارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے.

اس موقع پر اپنے خطاب میں ملاعبدالغنی برادر نے کہا کہ امریکہ اورطالبان کےدرمیان امن معاہدہ تاریخی لمحہ ہے. کامیاب امن معاہدےپرتمام فریقین کومبارکباد دیتا ہوں. مذاکرات میں سہولت کارکا کرداراداکر نے پرپاکستان کا خصوصی شکریہ اداکرتےہیں.چین ،ایران سمیت دیگرممالک کابھی شکریہ اداکرتےہیں.

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فورسز اور پولیس ناکے پر حملہ ناکام،3دہشت گردہلاک

ملاعبدالغنی برادر نے مزید کہا کہ علاقائی ملکوں اورعالمی برادری نےمل کرامن کیلئے کرداراداکیا.کامیاب امن معاہدےپرتمام فریقین کومبارکباد دیتا ہوں.