2329823c 1d19 4e35 8bf2 9129c4536977

کےٹی ایچ صحت سہولت کارڈ کی سروس عارضی طورپرمعطل

ویبب ڈیسک (پشاور)پشاور کے خیبرٹیچنگ ہسپتال میں صحت سہولت کارڈ کی سروس عارضی طورپر معطل کردی گئی،فیصلہ ہسپتال کے قائم مقام ڈائریکٹر روح القیم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

فیصلے سے خیبرپختونخوا حکومت اورہسپتال بورڈ آف گورنرزکو گاہ کیا جائے گا،اجلاس میں صحت سہولت کارڈ ٹیم اور کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہےصحت کارڈ ٹیم کی ہسپتال میں فرائض کی ادائیگی کا کوئی اوقات کار مقرر نہیں

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں نگران دور کے 1800ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

ہسپتال انتظامیہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ ہسپتال صحت کارڈ کے مریضوں کے اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں،مالی خسارے اور آڈٹ اعتراضات سے بچنے کے لیے صحت کارڈ سروس کی معطلی کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں بارے سپریم کورٹ فیصلہ غیر موثر قرار، الیکشن کمیشن متحرک

اجلاس میں صحت سہولت کارڈ ٹیم اور اس کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا گیا۔